اہم خبریںبین الاقوامی

وزیراعلیٰ پنجاب کے ٹویٹر پر ایک لاکھ 56ہزار،فیس بک پر4لاکھ 52ہزار فالورز

لاہور(آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی سوشل میڈیا کی دوڑ میں شامل‘ عثمان بزدار کے ٹویٹر اکانٹ پر ایک لاکھ 56ہزار جبکہ فیس بک اکاونٹ پر وزیر اعلی کے 4لاکھ 52ہزار فالورز ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نئے سال کے آغاز میں سوشل میڈیا پر بھرپور انداز میں متحرک ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال شروع کر دیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے فیس بک اور ٹویٹر پر بھی اکاؤنٹ بنالیا ہے۔ ٹویٹر نے وزیراعلی پنجاب کے اکاؤنٹ کی تصدیق کردی ہے۔ عثمان بزدار کے ٹویٹر اکانٹ پر ایک لاکھ 56 ہزار جبکہ فیس بک اکاونٹ پر وزیر اعلیٰ کے 4 لاکھ 52 ہزار فالورز ہیں وزیراعلی پنجاب اب عوامی حلقوں کے ساتھ فیس بک پر بھی اپنی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ ٰکے فیس بک اکاونٹس پر سوالات پوچھنے کی آپشن بھی دی گئی ہے، وزیراعلی پنجاب اپنے اکاونٹ پر بتائیں گے کہ وہ جواب دینے کے لیے خود موجود ہیں یا نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker