اہم خبریںقومی

چیف جسٹس پاکستان سے لاہورچیمبرآف کامرس کے وفدکی ملاقات،ڈیم فنڈز کیلئے ایک کروڑ روپے کا عطیہ دیا

لاہور(آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارسے لاہورچیمبرآف کامرس کے وفدکی ملاقات کی اورڈیم فنڈزکیلئے ایک کروڑروپے کاعطیہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کیلئے فنڈزعطیات کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور ابتک سپریم کورٹ کے فنڈز میں 3 ارب 33 کروڑاناسی لاکھ چونسٹھ ہزار807 روپے جمع ہو چکے ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان آج چھٹی کے روز بھی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مفاد عامہ سے متعلق مقدمات کی سماعت کررہے ہیں، چیف جسٹس ثاقب نثار سے لاہور چیمبر آف کامرس کے وفد نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور ڈیم فنڈز کیلئے ایک کروڑ روپے کا عطیہ دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں لاہور چیمبر آف کامرس کے وفد نے ڈیم فنڈزکیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker