شوبز

مومنہ مستحسن یوٹیوب پر 100 ملین وویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی

مومنہ مستحسن ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر 100 ملین ویوز حاصل کرنیوالی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں۔ انہوں نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ان کی گائیکی کو لیکر انٹرنیٹ پر ماضی میں کئی بارانہیں تنقید کا نشانہ بنایاگیا جس کے باعث وہ ڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔مومنہ نے کہا لوگوں کی تنقید کے بعد مجھے ایسا لگنے لگا تھاجیسے نہ ہی مجھے گانا گانا آتا ہے اور نہ ہی گٹار بجانا، میں نے گانا گانا، لکھنا اورگٹار بجانا چھوڑدیا تھا اور میں خود سے یہ پوچھتی رہتی تھی کہ کیا میں واقعی میں ایک اچھی گلوکارہ ہوں یا نہیں بعد ازاں مجھے احساس ہوا کہ دوسروں کی باتوں سے زیادہ خود پر یقین کرنا اہم ہے ،واضح رہے ماضی میں اپنی گائیکی کو لیکر لوگوں کی تنقید کا نشانہ بننے والی مومنہ مستحسن آج یوٹیوب پر 100ملین (تقریباً 10 کروڑ) ویوز حاصل کرنیوالی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker