تعلیم و صحت

وہ 5کام جو آپ کے جسم کو کمزور کررہے ہیں

کیا آپ جانتے ہیں کبھی کبھار اپنا من پسند کھانے سے انکار کرنا، جسم کو تھوڑی بہت زحمت دےدینا اور جو کھانا پسند نہیں ہے اُسے کھانا ہمارے جسم کیلئے انتہائی صحت مند ہے۔

عموماً لوگ اپنی صحت کے ساتھ اپنے معمولات ذندگی میں مصروف رہ کرذیادتی کررہے ہوتے ہیں اور خود کو کمزور بنا رہےہوتے ہیں۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں ایسے پانچ کام جو آپ کے جسم کو کمزور بنادیتے ہیں۔

ضرورت سے زیادہ سونا

نیند کیلئےسات سےنوگھنٹوں کا دورانیہ مناسب ہے ۔ لیکن چھ گھنٹوں سے کم اور دس گھنٹوں سے زیادہ سونا آپ میں مختلف دائمی امراض جیسے کہ امراض قلب، ذیابیطس اور موٹاپے کا سبب بن سکتا ہے۔

ٹی وی کے آگے مستقل بیٹھنا

کام سے آنے کے بعد گیم آف تھرونز کی سیریز دیکھنا بظاہر تو بڑا پُرسکون لگتا ہے لیکن آٹھ گھنٹے کام کے بعد تین سے زیادہ اقساط دیکھتا آپ کی صحت کو زبردست خطرات لاحق کرسکتاہے۔

باہر نہ نکلنا

مناسب مقدار میں سورج کی روشنی نہ ملنے کی صورمیں آپ کے جسم میں موجود وِٹامن دی ختم ہوسکتی ہے، جو سردیوں کے موسم میں بہت تیزی سے ہوتی ہے۔ تھکن، درد، تکلیف اور ڈپریشن وِٹامن ڈی کی کمی کی علامات ہیں۔

تمباکو نوشی

ایک آسٹریلوی ادارے کی تحقیق کے مطابق ہلکے پُھلکے تمباکونوشی کرنے والے بھی اپنی موت کے خطرات کو دُگنا کرلیتے ہیں۔ لوگوں کو اندازہ نہیں ہوتا ہے کہ یہ ان کے دل اور پھیپھڑوں کو کس قدر نقصان پہنچارہی ہے۔

منساب مقدار میں پانی نہ پینا

پانی آپ کے جسم کو تر رکھتا ہے، آکسیجن کو پورے جسم میں پھیلاتا ہے، فضلا باہر کرتا ہے اور آپ کے اعضاء کی حفاظت کے ساتھ مزید بہت سے کام کرتا ہے۔ آپ نے بڑے بزرگوں سے سناہوگا کہ دن میں تقریباً آٹھ گلاس پانی ضرور پینا چاہیئے، یہ دراصل سچ بھی ہے۔ مناسب مقدار میں پانی پینا آپ کو دن بھر جسمانی اور ذہنی سطح پر بہتر محسوس کرنے میں مدد دیتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker