قومی

وزیراعظم نے عمرہ اداکرلیا،خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا

مکہ مکرمہ :وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب میں عمرہ ادا کرلیا،وزیراعظم کیلئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھول دیا گیا۔

عمران خان نے وفد کے ساتھ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کئےاور ملک کی خوش حالی کیلئے دعائیں بھی کیں۔

عمران خان نے مدینہ منورہ کی سر زمین پر جوتے اتار کر قدم رکھا، روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی، نماز مغرب اور نوافل ادا کئے۔

وزیر اعظم عمران خان آج سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملیں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے سے پیر کی شام جدہ پہنچے تھے ۔

جس کے بعد انہوں نے شہزادہ فیصل بن سلمان سے ملاقات کی، جس کے دوران دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker