اہم خبریںکھیل

سرفراز الیون ایک مرتبہ پھر ناکام، بھارت نے سپر فور مرحلے میں پاکستان کو باآسانی شکست دے دی

بھارت نے ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے ایک میچ میں پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
بھارتی بلے بازوں نے پراعتماد انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کا 238 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 40ویں اوور کی تیسری گیند پر پورا کرلیا۔ پاکستان کے 238 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شکھر دھاون نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں اوپنرز نے شاندار سنچریاں اسکور کیں اور پاکستانی گیند بازوں کو گراؤنڈ کے چاروں طرف شاندار شاٹس لگائے۔
بھارت کے واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شکھر دھاون تھے جو 114 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ کپتان روہت شرما 111 اور امباتی روئیڈو 12 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
پاکستان کی جانب سے کوئی بھی گیند باز وکٹ حاصل نہ کرسکا۔ ابتدائی اوورز میں پاکستان کی جانب سے فیلڈنگ میں ناقص کاکردگی کا مظاہرہ کیا گیا اور بھارتی اوپنرز کے 2 آسان کیچ ڈراپ کر دیئے گئے جبکہ 28ویں اوور میں محمد شاداب کی گیند پر ایک مرتبہ پھر روہت شرما کا کیچ ڈراپ ہوا۔
اس سے قبل پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ گرین شرٹس کا آغاز مایوس کن انداز میں ہوا اور 58 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی تین وکٹیں گر گئیں۔
امام الحق 10 ، فخر امان 31 اور بابر اعظم 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
چوتھی وکٹ پر کپتان سرفراز احمد اور شعیب ملک نے ٹیم کو سنبھالا اور 107 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ سرفراز احمد 165 کے مجموعی اسکور پر 44 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 237 رنز بنائے۔ شعیب ملک نے 78 رنز کی اننگز کھیلی۔ آصف علی بھی جارحانہ انداز میں دو چھکوں کی مدد سے 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، یسوندرا چاہل اور کلدیپ یادوو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker