اہم خبریںقومی

بند کمروں میں ہونیوالے فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں،ملالہ

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ ایسی دنیا قبول نہیں جہاں ہمارے مستقبل کے فیصلے بند کمروں میں ہوں۔

ملالہ یوسفزئی نے اقوام متحدہ کے تحت ہونے والے یوتھ 2030 کانفرنس کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ ایسی دنیا قبول نہیں جہاں ہمارے مستقبل کے فیصلے بند کمروں میں کیے جاتے ہوں۔

ملالہ یوسفزئی نے مزید کہا کہ فیصلے ایسے کمروں میں ہوں جہاں ہم داخل نہ ہوسکیں، یہ قبول نہیں۔ انہوں نے یوتھ 2030 کانفرنس میں شریک نوجوان لیڈرز کو مبارکباد بھی دی۔

اقوام متحدہ میں یوتھ 2030 کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ نے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے عالمی مہم میں نوجوانوں کے کردار کو بیان کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ملالہ یوسفزئی نے تقریب میں شریک نوجوانوں رہنماؤں کو خوش آمدید کہا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker