اہم خبریںقومی

کراچی: بیوٹی پارلر سے دُلہن اغوا

کراچی, دلہن مبینہ طور پر بیوٹی پارلر سے اغوا ہوگئی، مسلح کار سوار بیوٹی پارلر آئے اور دلہن کو گاڑی میں بٹھا کر فرار ہوگئے۔

اہل خانہ نے تیموریہ تھانے میں درخواست دیدی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔ لڑکی کے مبینہ اغوا کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا۔

لڑکی کے اہلخانہ کے مطابق 4 ملزمان کار میں بیوٹی پارلر آئے، اسلحے کے زور دلہن کو اغوا کر کے لے گئے۔

پولیس کے مطابق معاملہ محبت کا ہے ۔ علی اور قرۃالعین ایک دوسرے سے پسند کرتے تھے، علی نے رشتہ بھی بھیجا تھا لیکن لڑکی کے گھر والوں نے رشتہ دینے سے منع کیا ،جس کے باعث دونوں فرار ہوگئے۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق فرار ہونے سے قبل لڑکا اور لڑکی دونوں کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ بھی ہوا، لڑکی کے اہلخانہ کی جانب سے پولیس کو درخواست موصول ہوچکی ہے۔

بیوٹی پارلر اور اس کے اطراف کے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker