اہم خبریںکھیل

بنگلہ دیش کیخلاف اہم میچ میں محمد عامر ڈراپ،انکی جگہ کسے ٹیم میں شامل کیا جائیگا؟حیران کن نام سامنے آگیا

مسلسل خراب کارکردگی دکھانے والے فاسٹ بائولر محمد عامر کو بنگلہ دیش کے خلاف اہم میچ میں ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی ٹیم نے ان کی جگہ پہلی بار ٹورنامنٹ میں ایک اور لیفٹ آرم پیسر جنید خان کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔دریں اثنا پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی ٹیم کے حوصلے بڑھانے دبئی پہنچ گئے ہیں۔پریکٹس سیشن میں انضمام الحق نے کھلاڑیوں اور کپتان سرفراز احمد کے ساتھ الگ الگ سیشن میں بات چیت کی۔ادھر بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ اسٹیو روھوڈز نے کہا ہے کہ کھلاڑی تازہ دم ہوکر

پاکستان کے میچ میں شرکت کریں گے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان35ون ڈے میچ ہوئے ہیں۔پاکستان نے31اور بنگلہ دیش نے چار میچ جیتے ہیں۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم آج شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں بنگلہ دیش کے خلاف سپر فور مرحلے کا میچ کھیل کھیلے گی جس کی اہمیت سیمی فائنل جیسی ہے۔جیتنے والی ٹیم فائنل میں جمعے کو بھارت سے مقابلہ کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker