کھیل

افغانستان کیخلاف میچ: ٹھنڈے مزاج کے دھونی اپنا مزاج کھو بیٹھے

افغانستان کے خلاف بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے مہندرا سنگھ دھونی ایک موقع پر اپنے ہی بولر پر گرم ہوگئے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف کھیلے جانے والے سنسنی خیز مقابلے میں کپتان دھونی اس وقت اپنا ٹھنڈا مزاج کھو بیٹھے جب اسپن بولر کلدیپ یادیو نے اپنی مرضی کی فیلڈنگ لگانے کا کہا۔

دھونی نے بولر کی مرضی کے مطابق فیلڈر لگانے کے بجائے وکٹ کے پیچھے سے ہی کہا کہ ‘بولنگ کرائے گا یا بولر تبدیل کریں’، جس کے بعد کلدیپ یادیو نے کپتان کی مرضی کے مطابق سیٹ کردہ فیلڈنگ پر ہی بولنگ کی۔کپتان دھونی کی آواز وکٹ کے نیچے لگے مائیک میں محفوظ ہوگئی اور اب یہ کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس پر شائقین کرکٹ تبصرے کر رہے ہیں۔

مہندرا سنگھ دھونی بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں میں شمار ہوتے ہیں جن کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے 2011 کا ورلڈ کپ جیتا۔

افغانستان کے خلاف مہندرا سنگھ دھونی بطور کپتان اپنا 200 واں میچ کھیل رہے تھے اور ان کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے 110 میچز جیتے اور 74 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker