اہم خبریںقومی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دفتری فائل نہیں پڑھ سکتے

: کیا وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دفتری فائل نہیں پڑھ سکتے؟ صحافی کے سوال پر وزیراعلیٰ پنجاب پریشان نظر آئے۔ 4ماہ بعد وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے کے سوال پر بھی وزیر اعلیٰ پنجاب نے خاموشی کا دامن تھام لیا۔
صحافت کی فیلڈ میں نت نئے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ اس وقت پیش آیا جب صحافی نے عثمان بزدار سوال کیا کہ آپ کو 4 مہینوں میں وزرات اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ وجہ یہ کہ آپ دفتری فائلز نہیں پڑھ سکتے۔ وزیراعلیٰ پنجاب جواب دینے سے قاصر رہے۔
وزیراعلیٰ کے چہرے پر پریشانی پہلی بار نہیں دیکھی گئی۔ اس سے قبل بھی جب انھیں میڈیا کے سوالوں کا سامنا ہوا تو وہ خاطر خواہ جواب نہیں دے پائے۔

عثمان بزدار سب سے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں۔ ان سے سوال تو ہوں گے اور جواب بھی دینے پڑیں گے۔ لیکن سوال اب بھی جواب کا منتظر ہے۔ کیا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دفتری فائل نہیں پڑھ سکتے؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker