اہم خبریںقومی

ن) لیگ نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلیے درخواست جمع کرادی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے درخواست جمع کرا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پر بحث کے لیے مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

درخواست آئین پاکستان کی سیکشن 54 کے تحت جمع کرائی گئی ہے اور اس پر 90 ارکان اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو گرفتار کیا ہے جس پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے اور اجلاس میں شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملے پر بحث کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker