اہم خبریںقومی
ہیڈ لائنز

تجاوزات کے معاملے پر لیگیوں کے مقابلے مین انصافی میدان میں اتر آئے۔۔۔

چنیوٹ‌‌(رپورٹ طلحہ شبیر) تجاوزات کے خلاف جارہی آپریشن کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف چنیوٹ کے صدر کی وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سے ملاقات
تفصلات کے مطابق تجاوزات کے خلاف حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کی جانب سے جاری آپریشن کی مکمل حمایت سپورٹ کرتے ہیں اور اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہیں ، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری سے انکے آفس میں ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف میاں شوکت علی تھہیم کی وفد کے ہمراہ ملاقات کے موقع پر گفتگو ، وفد میں جنرل سیکرٹری PTIسید کاشف عباس زیدی ، شفقت کانجو اورجنرل سیکرٹری پریس کلب شاہد یعقوب چوہدری ایڈووکیٹ و دیگر شامل تھے ، ضلع صدر میاں شوکت علی تھہیم نے ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری سے ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پر تفصیلی گفتگو کی ، انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو تجاوزات کے خلاف بلاتفریق جاری آپریشن میں کی جانے والی کاروائیوں پر سراہتے ہوئے کہا کہ ہم پارٹی پالیسی کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو مکمل سپورٹ کریں گے آپ بلا تفریق آپریشن جاری رکھیں ہم آپکے ساتھ ہیں اوراس سلسلہ میں ہم کسی بھی غلط عناصر کی حمایت نہیں کریں گے، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پورے ضلع میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کرے گی ، عملہ کی کمی کی وجہ سے ہمیں ایک وقت میں ایک جگہ آپریشن کرنا پڑتا ہے ، مین روڈز پرتجاوزات کو ختم کروایا جا رہا ہے اسکے بعد اندرون شہر میں آپریشن کیا جائے گا ، اس سلسلہ میں تاجران ، سول سوسائٹی و دیگر افراد ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں ، انشاء اللہ بہت جلد پورے ضلع کو تجاوزات سے پاک کر دیا جائے گا اور سرکاری اراضی پر قابضین سے زمین واگزار کروا ر اصل شکل میں بحال کی جائے گی ،میں آپ سب کے تعاون پر آپکا ممنون ہوں اور امید کرتا ہوں کہ تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن آپ مستقل طور پر ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں گے اور انکو سپورٹ کریں گے ۔!

*رپورٹ:طلحہ شبیر*

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker