اہم خبریںعلاقائیقومی

چنیوٹ: اکیسیویں صدی کا سب سے بڑا سائنسدان ڈاکٹر گرفتار

یہ ڈاکٹر دنیا کی ہر بیماری کا علاج کرنیکا دعویٰ کرتا ہے، ڈی پی او عبادت نثار

چنیوٹ(رپورٹ، طلحہ شبیر) اکیسیویں صدی کا سب سے بڑا سائنسدان ڈاکٹر چنیوٹ پولیس نے گرفتار کرلیا
تفصیلات کے مطابق چنیوٹ پولیس نے اکیسیویں صدی کا سب سے بڑا سائنسدان ڈاکٹر گرفتار کرلیا سر پروفیسر ڈاکٹر آر یو عمران احمد سائنسدان کے نام سے تشہیری مہم وائرل ہونے پر ڈی پی او چنیوٹ عبادت نثار بے یہ ایکشن لیا اور سادہ لوح شہریوں کو بیوقوف بنانے کی غرض سے خود کو بڑھا چڑھا کر سوشل میڈیا پر اپنی مہم چلاتا تھا ۔اور کارڈ اتنا دلچسپ تھا کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا جس میں ملزم خود کو اصلی ڈاکٹری کرنیوالا دنیا کا سب سے بڑا ڈاکٹر لکھتا رہا ۔ ڈی پی او عبادت نثار کا کہنا ہے کہ یہ شخص دنیا کی ہر بیماری کا علاج کرنیکا دعوی کرتا ہے۔

شہریوں کو متوجہ کرنے کے لئے جعلی ڈگریوں کا سہارا لیا ۔ کارڈ پر 10 نوبل انعام یافتہ ۔40 شاہ فیصل انعام پذیر ،100 سائنسی کارنامے، 361 قوانین میڈیکل عدلیہ کا موجد جیسے کوائف درج ہیں جبکہ 5500روپے ایڈوانس فیس لیکر 10 روز میں پیچیدہ لاعلاج بیماریوں کا علاج کی تحریر بھی اسی کارڈ کا حصہ ہیں ۔ اسی کارڈ میں دنیا بھر کی ڈگریاں اور بیماریوں کا تذکرہ بھی ہے ۔ جعلی ڈاکٹر کا تشہیری وزٹنگ کارڈ سوشل میڈیا پر ہفتہ بھر وائرل ہوئی تو ڈی پی او عبادت نے حکم پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے جعلی سائنسدان ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker