اہم خبریںقومیکاروبار

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 9 روپے 34 پیسے اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 9 روپے 74 پیسے اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 134 روپے ہو گئی ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت 136 روپے بھی دیکھی گئی اور اس میں مزید اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستانی مارکیٹ میں بڑی تبدیلیاں آنے کا امکان ہے۔ قیمت میں اضافے سے بیرونی قرضوں کی مد میں 900 ارب روپے کا اضافہ ہوجائے گا جس کا بوجھ پاکستانی عوام کو برداشت کرنا پڑے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے سے عوام کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے کے اثرات روز مرہ استعمال ہونے والی کئی اشیا پر پڑیں گے جن میں بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات شامل ہیں۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ان اشیا کے مہنگے ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

ڈالر کی قیمت میں آنے والی تبدیلی سے پاکستانی تاجروں کو دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ کی جانے والی تجارت کی مد میں زیادہ ادائیگیاں کرنا پڑیں گی جس سے نہ صرف تجارتی سرگرمیاں کم ہوں گی بلکہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی باآسانی فراہمی بھی ممکن نہیں ہوسکے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker