کھیل

آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ـ پاکستان کی کونسی پوزیشن ہے جانیئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ایک روز میچز کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ 127 پوائٹنس کے ساتھ انگش کرکٹ ٹیم پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، جب کہ قومی کرکٹ ٹیم کا پانچواں نمبر ہے۔ جنوبی افریقی کھلاڑی عمران طاہر اور ربادا ٹاپ ٹین کھلاڑیوں کی فہرست میں آگئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے ایک روزہ میچز کی رینکنگ سمری جاری کردی گئی ہے۔ ٹیموں میں ترتیب کے حوالے سے انگلینڈ پہلے، بھارت دوسرے اور نیوزی لینڈ 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقا چوتھے، پاکستان کی پانچویں، آسٹریلیا چھٹے ، بنگلادیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان 10 واں نمبر پر ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں پاکستان 101 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ بلے بازوں کی بات کی جائے تو بھارتی بلے باز ویرات کوہلی 884 پوائنٹس کے ساتھ اب بھی پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، جب کہ دوسری پوزیشن بھی 842 پوائنٹس کے ساتھ بھارتی بلے باز روہت شرما کے پاس ہے۔

بلے بازی میں انگلینڈ کے جوئے روٹ تیسرے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چوتھے، بھارت کے شیکھر دھون پانچویں، پاکستان کے بابر اعظم چھٹے، نیوزی لینڈ کے روز ٹیلر ساتویں، کین ولیمسن آٹھویں، جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک نویں اور انگلینڈ کے جونی بئیرسٹو دسویں نمبر پر ہیں۔

بولنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپرت بومرا پہلے، افغانستان کے راشد خان دوسرے، بھارت کے کلدیپ یادیو تیسرے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ چوتھے، آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ پانچویں، جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا چھٹے، عمران طاہر ساتویں، انگلینڈ کے عادل رشید ایک درجے ترقی کے بعد آٹھویں، جب کہ پاکستان کے حسن علی کی ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں سے نویں اور افغانستان کے مجیب الرحمان دسویں نمبر پر ہیں۔

حسن علی کے حاصل کردہ پوائنٹس کی تعداد 681 ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker