دلچسپ و عجیبقومی

بے اعتبار آدمی ہے ، بیوی چھوڑنے کا رسک نہیں لے سکتا‘‘ وفاقی وزیر زرتاج گل اور انکے شوہر کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ سوشل میڈیا صارفین بھڑک اُٹھے

انہیں حال ہی میں وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد انہوں نے وزیر مملکت برائے ماحولیاتی آلودگی کا قلمدان سنبھال لیا ہے۔ لیکن اُنکی اپنے شوہر کے ساتھ آفس میں ایسی تصویر منظرعام پر آگئی ہے کہ صارفین بھڑک اُٹھیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے ماحولیاتی آلودگی کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ڈی جی خان میں انکا سیاسی مقام مزید بڑھ گیا ہے ، جس پر وہاں کے لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ زرتاج گل کی جیت نے ضلع میں روایتی سیاست کو ہرا دیا ہے۔ لیکن اب زرتاج گل کی ایسی تصویر سامنے آئی ہے کہ جس میں روایتی سیاست کو شکست دینے کے تمام تر دعوے ہوا ہوگئے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اقوام متحدہ کے ایک ذیلی ادارے کے وفد سے ملاقات کر رہی ہیں لیکن اس میٹنگ میں ان کے شوہر بھی انکے ساتھ ہی بیٹھے ہیں ۔سوشل میڈیا پر ایک صارف نے زرتاج گل کی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ” کیا یہ تبدیلی ہے؟ وزیر ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل بتانا پسند کریں گی کہ ان کے شوہر اقوام متحدہ کے ایک ذیلی ادارے کے وفد سے ملاقات میں کس حیثیت سے

شامل ہیں ؟؟؟” اس تصویر پر صحافی رضوان رضی کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ” بے اعتبار آدمی ہے بیوی چھوڑنے کا رسک نہیں لیتا “۔ایک اور صارف نے اپنی بھڑاس نکالتے ہوئے لکھا کہ ” موصوف بطور سیکیورٹی گارڈ میٹنگ میں شریک تھے”۔ایک اور عرفان نامی شخص نے لکھا کہ ” تاکہ اس کی بیوی پیرنی نہ بن جائے”۔ یہان پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ زرتاج گل کی کامیابی کے پیچھے انکے شوہر اخوند ہمایو ں کا بھی بہت بڑا کردار ہے جن کا خاندان علاقے میں سیاسی اثر و رسوخ رکھتا ہے ۔ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے والدین کی 34 سالہ زرتاج گل نے اپنی تعلیم لاہور سے حاصل کی اور پھر تحریک انصاف میں بطور رضاکار شمولیت اختیار کی۔شادی کے بعد وہ اور ان کے شوہر عمران خان کے وژن کے حامی ہوگئے۔ انہوں نے پہلی مرتبہ 2013 میں ڈی جی خان سے الیکشن لڑا تاہم ہار گئیں۔ 2018 کے انتخابات میں عمران خان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے 42 خواتین کو الیکشن لڑنے کا موقع دیا۔زرتاج گل بھی ان میں سے ایک تھیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker