اہم خبریںقومی

شہباز شریف کو کس حالت میں رکھا گیا ہے ؟ ان کی اہلیہ تہمینہ درانی نے ایسا انکشاف کردیا

آج 8 دن بعد شہباز شریف سے ملنے کی اجازت ملی تو دیکھا وہ ۔۔۔

لاہور (اُردو ماسٹر آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کو انتہائی بری حالت میں ایک ایسے سیل میں رکھا گیا ہے جہاں دن اور رات کا کوئی تصور تک نہیں ہے۔

ٹوئٹر پر تہمینہ درانی نے لکھا ’ بالآخر میرے شوہر کی نیب کی جانب سے گرفتاری کے 8 روز بعد مجھے ان سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے، ان سے ملاقات کے بعد میں گھر آگئی ہوں لیکن بہت خوفزدہ ہوں۔ شہباز شریف کو 10+10 کے ایک سیل میں رکھا گیا ہے جس میں ایک ایگزاسٹ فین لگا ہوا ہے لیکن کوئی روشن دان نہیں ہے جس میں سے تازہ ہوا یا سورج کی روشنی آسکے، نیب کی حراست میں دن اور رات کا کوئی تصور نہیں ہے‘۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں حراست میں لیاگیا ہے، گزشتہ روز (ہفتہ کو) شریف خاندان کے افراد نے ان سے نیب لاہور میں ملاقات کی تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker