اہم خبریں

عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟معروف گلوکار سے متعلق تشویشناک خبرآگئی

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو علالت کے باعث ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو پتے میں درد کے باعث نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں (آج) منگل کو ان کے پتے کا آپریشن کیا جائے گا۔عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا تعلق میانوالی سے ہے، جنہیں روایتی طور پر سرائیکی لوک گلوکار سمجھا جاتا ہے، انہوں نےپنجابی اور اردو میں بھی بہت سے میوزک البمز ریلیز کیے ہیں۔ان کے مشہور گانوں میں قمیض تیری کالی، چن کتہاں گزاری ای رات وے اور دیگر شامل ہیں۔1994 میں عطاء

اللہ عیسیٰ خیلوی کا نام دنیا بھر میں سب سے زیادہ آڈیو گانے ریکارڈ کرانے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکاڈ میں شامل کیا گیا تھا۔انہیں 1991 میں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی دیا جاچکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker