اہم خبریںعلاقائیقومی

زینب زیادتی و قتل کیس کے مجرم عمران کو پھانسی دے دی گئی

زینیب سمیت متعدد ننھی بچیوں کےساتھ زیادتی اور قتل میں ملوث درندہ صفت مجرم کو مجسٹریٹ کی موجودگی میں پھانسی دی گئی۔ اس موقع پر کیس کے مدعی زینب کے چچا بھی موجودتھے۔

زینب کے والد نے کوٹ لکھپت جیل پہنچنے پر بتایا ہمارے گھرانے کے چار افرادکو جیل جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ مگر جیل کے اندر صرف کے کیس کے مدعی ان کے بھائی اور بچی کے چچاکو ہی جانے دیاگیا۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے زینب کے والد امین انصاری نے کہاہےکہ مجرم عمران کوسرعام پھانسی دی جاتی تو وہ معاشرے کےلیے عبرت کا نشان بن جاتا۔انھوں نے کہا میڈیانے انھیں انصاف دلوانے میں ہماری آواز کو بلند کیا۔



زینب کے والد نے کہا آج انصاف کے تقاضے پورے ہوئے ہیں جس کےلیے وہ چیف جسٹس ثاقب نثار کے شکرگزار ہیں۔

امین انصاری نے کہا درندہ صفت عمران کو سرعام پھانسی دی جاتی تو وہ معاشرے کےلیے عبرت بن جاتا۔ان کاکہناتھا کہ عمران کی پھانسی زینب کی ایک چیخ کے برابر بھی نہیں۔

انھوں نے بتایا آج زینب زندہ ہوتی تو 7 سال 2 ماہ کی ہوتی جبکہ بیٹی کے غم اس کی ماں شدید صدمے سے دوچار ہے۔

واضح رہے دو روز قبل انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے قصور کی ننھی زینب کے قاتل عمران کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے تھے، جس کے مطابق زینب سمیت 7 بچیوں کے قاتل کو 17 اکتوبر بدھ کی علی الصبح سینٹرل جیل لاہور میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گ

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker