اہم خبریںعلاقائیقومی

قادیانیوں کا جھوٹا دعویٰ، پاکستان بھر میں قادیانی (احمدی)طالبات اول نمبر پر

قادیانی کس طرح سادہ لوح افراد کو گمراہ کر رہے ہیں جاننے کیلئے مکمل خبر پڑھیں

چنیوٹ/چناب نگر(ویب ڈیسک ریسرچ)قادیانی ویب سائیٹ کے مطابق چناب نگر(ربوہ) میں قائم نصرت جہاں کالج کی طالبات نے پاکستان بھر کے مسلمان طلبہ کو مات دیتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے لیکن حقائق بالکل برعکس ہیں پاکستان سمیت پنجاب کے تمام بورڈز میں قادیانی طلبہ کی کوئی نمایاں پوزیشن نہیں آئی جبکہ قادیانیوں کی جانب سے انہیں تعلیمی بورڈ میں مذہب کے خانے میں خود کو مسلمان لکھنے کی اجازت نہیں دی جاتی بلکہ انہیں خود کو اقلیت قبول کرنا پڑتا ہے۔ قادیانیوں نے پاکستان سمیت پنجاب بھر کے تمام بورڈز سے بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنی تمام سکول وکالجز آغا خان یونیورسٹی سے الحاق کر رکھے ہیں اور آغا خان یونیورسٹی بورڈ کے ساتھ قادیانیوں کےسکول و کالجز کے علاوہ ملک کا کوئی بڑا سکول و کالج الحاق نہیں رکھتا جس کے باعث آغا خان یونیورسٹی میں بلامقابلہ پوزیشنیں حاصل کرنے پر قادیانی تعلیمی میدان میں پورے پاکستان سے آگے نکلنے کا ڈھنڈورہ پیٹ رہے ہیں آغا خان بورڈ سے لی گئی تفصیلات کے مطابق میٹرک اور ایف ایس سی میں چناب نگر کی طالبات نے پہلی ٹاپ پوزیشنز حاصل کں۔مریم صدیقہ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کی طالبہ مایہ احمد نے 1100 نمبرز میں سے 1033 نمبرز حاصل کرکے پاکستان بھر سے میٹرک میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔جبکہ نصرت جہاں گرلز کالج کی طالبہ مریم احسان نے انٹر میڈیٹ میں 1100 نمبرز میں سے 1018 نمبرز حاصل کرکے پاکستان بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔اس کے علاوہ گروپ وائز مضامین میں نصرت جہاں گرلز کالج کی دیگر طالبات نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز بھی اپنے نام کرلیں۔یہ پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات میں مریم احسان اول، عروصہ سلطان دوم ،ماریہ مبشر اور عدیبہ مشہود تیسرے نمبر پر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker