اہم خبریںقومی

سعودی حکومت نے عمران خان کی اپیل مان لی پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے بڑا اعلان کر دیا

سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین پر دو سال میں دوبارہ عمرہ اور حج کرنے پر عائدٹیکس 2 ہزار ریال ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،حکومت پاکستان نے یہ ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا،ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے حج اور عمرہ کی دو سال میں دوبارہ سعادت حاصل کرنے والے زائرین سے اضافی 2 ہزار ریال وصول کیا کرتی تھی،جس پر پاکستانی عوام شدید احتجاج کر رہی تھی،پاکستانی حکومت نے یہ مسئلہ سعودی حکومت کے ساتھاٹھایا تھا جس پر سعودی حکومت نے پاکستانی حکومت کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اس حوالہ سے

سعودی حکومت نے عائد 2 ہزار ٹیکس فیس ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے جس کا ایک ہفتے کے دوران نوٹیفکیشن بھی با قاعدہ کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی حکومت نے ان پاکستانیوں کو دو ہزار سعودی ریال کے اضافی عمرہ ٹیکس کی ادائیگی سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے جو ہر سال عمرہ کی غرض سے سعودی عرب جاتے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker