اہم خبریںقومی

عامر لیاقت حسین نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو ہی بنیاد بنا کر بے نظیر بھٹو کے قتل پر بڑے سوالات اٹھا دیے، قتل کس نے کروایا؟ معنی خیز دعویٰ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف نیب کی کارروائیوں پر اپوزیشن احتجاج کر رہی ہے، خصوصاً اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد احتجاج اور مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور دیگر قیادت نے بھی مذمت کی ہے، ڈاکٹر عامر لیاقت نے بلاول بھٹو کی جانب سے شہباز شریف کی گرفتاری پر مذمتپر ایک معنی خیز دعویٰ کر دیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ بلاول کہتے ہیں کہ ضمنی انتخابات سے پہلے

شہباز شریف گرفتار کئے جائیں گے تو شک تو ہوگا….درست! میں کہتا ہوں کہ عام انتخابات سے قبل آپ کی والدہ شہید کردی جائیں، وصیت آپ کے والد کو اچانک مل جائے اور وہ صدر پاکستان بھی بن جائیں تو بے بی شک تو ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker