اہم خبریںقومی

عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط کیا ہوں گی؟، آئندہ 2سال میں پاکستان میں کیا کچھ ہوسکتا ہے؟معروف ماہرمعاشیات کے تشویشناک انکشافات

حکومت کے تباہ حال ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کے لئے آئی ایم ایف سے مدد لینے کے فیصلے پر ماہرمعاشیات ڈاکٹر شاہد حسین نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط آسان نہیں ہو گی، آئندہ 2سال ملکی معیشت کے لئے سخت ہوں گے ، آئی ایم ایف کی شرائط کے اثرات کو روکنے کے لئے منی لانڈرنگ کو روکنا ہو گا۔خصوصی بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف روپے قدر میں کمی ،پیٹرول اور بجلی کیقیمت میں اضافہ، خسارے کا شکار اداروں کی نجکاری کا مطالبہ کر سکتا ہے۔آئی ایم ایف کی

ممکنہ شرائط میں بیشتر پاکستان پہلے ہی پوری کر چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی ادارے کی شرائط کے اثرات سے بچنے کے لئے منی لانڈرنگ کو روکنا ہوگا۔ڈاکٹر شاہد حسین نے کہاکہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانا وقت کی ضرورت ہے، حکومت کو ایسی پالیسی بنانی ہوگی کہ عالمی ادارے کی شرائط کا اثر غریب طبقے کے بجائے مراعات یافتہ طبقے پر پڑے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker