اہم خبریںقومی

بتانے میں کبھی نہیں شرمایا کہ ویلڈنگ اورچمڑے کا کام کرتا تھا’

ٹیسٹ کرکٹرمحمد عباس نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اور اپنی محنت پر یقین تھا۔

محمد عباس کا کہنا تھا کہ میں نے کاؤنٹی کرکٹ میں بہت اچھا پرفارم کیا تھا، کاؤنٹی کرکٹ میں آپ کو آرام کا موقع نہیں ملتا۔

مۓحمد عباس نے کہا میں نے کاؤنٹی کرکٹ جاری رکھی اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے، میں  اپنے علاقے سے پہلا ٹیسٹ کرکٹر ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ ختم ہوجاتی تھی توعمان جاکر کھیلتا تھا۔

نوجوان ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ بتانے میں کبھی نہیں شرمایا کہ ویلڈنگ اورچمڑے کا کام کرتا تھا، بیٹی کی سالگرہ ہے، کامیابی اس کے نام کرتا ہوں۔

محمد عباس نے عزم کا اظہار کیا کہ پہلے سے زیادہ محنت کروں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker