اہم خبریںقومی

تحریک لبیک یا رسول اللہ پھر میدان میں ،ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا اعلان کردیاگیا

 تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کے مرکزی امیر شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی مرکزی سر پر ست اعلیٰ شیخ الحدیث پیر محمد افضل قادری، مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا محمد وحید نور رضوی کی قیادت میں قانون ناموس رسالت 295سی کے تحفظ کیلئے ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی رہنما پیرسیدعنایت الحق شاہ سلطانپوری نے کہا ہے کہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے،آسیہ ملعونہ کیس توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی سزا پرانصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں سپریم کورٹ شاتم رسول آسیہ مسیح

ملعونہ کی سزا بحال رکھے کورٹس سے سزا یافتہ گستاخ رسول آسیہ مسیح ملعونہ کو پھانسی دی جائے رعایت دی گئی یافرار کروانے کی کوشش کی گئی تو بھیانک نتائج سامنے آئیں گے اس سلسلہ میں انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے عشقان رسول سراپا احتجاج رہیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس سلسلہ میں تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کے زیر اہتمام 21اکتوبر بروز اتوار لاہور میں ڈویثرنل کنونشن ہو گا 25اکتوبر بروز جمعرات کو گوجرانوالہ28اکتوبر بروز اتوار راولپنڈی میں ڈویثرنل کنونشن منعقد ہو گا جبکہ 4نومبر کو اسلام آباد میں کنونشن منعقد ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد رحمانیہ لا ثانیہ ثناء کالونی جھاورہ کلمہ چوک راولپنڈی کینٹ میں عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیرسیدعنایت الحق شاہ سلطانپوری نے معزز جج صاحبان کی طرف سے جاری نوٹسز پر کہاکہ تحریک لبیک پاکستان دہشت گرد تنظیم نہیں ہے نہ اس کو دہشت گرد تنظیموں سے جوڑا جائے ہم نے ملک میں کبھی افتراتفری کی کیفیت نہیں پیدا کی ہم دہشت گردوں کے خلاف ہیں نہ ان کی حمایت کی نہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فیض آباد میں آٹھ شہادتوں پر بھی ملک کے امن و امان کو بر قرار رکھاہے وزیر اعظم عمران خان نے دھرنا دیا پارلیمنٹ پر حملہ کیا تحریک انصاف کو تو کوئی نوٹس نہ دیا گیا بینظیر بھٹو کی شہادت پر پیپلز پارٹی نے پورا ملک جلا کر رکھ دیا کوئی نوٹس نہ ہوا ،انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ممتاز قادری کے نام پر ووٹ لئے اور آج وہ کہتا ہے کہ ممتاز قادری کی پھانسی درست تھی ہم اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں موجودحکمرانوں کومسلم لیگ کی سابقہ حکومت کی ذلت سے سبق سیکھنا چایئے اور اس ڈگر پر نہ چلیں ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اگر بھارت نے جارحیت کی تو افواج پاکستان کے ساتھ ملکر منہ توڑ جواب دیں گے ۔ اس موقع پرمفتی قاضی محمد سعید الرحمان قادری، پیرمحمد قاسم سیفی، مولانا محمد عبداللطیف قادری، ملک جاوید اعوان، قاری ابرار حسین رضوی ،محمد عثمان مرزا مولانان پیر محمد طاہر چشتی گولڑوی،،صاحبزادہ مشتاق احمد،حاجی محمد رمضان اعوان چشتی ،مولانا محمد شفیق قادری، جی ایم شہزاد، ڈاکٹر عبدالواحد انور،حاجی طاہر محمود چوہدری ،مفتی راشد ایوب، قاری عبدالرازق حسین سیالوی ،ملک عبدالروف ،راجہ وسیم سیفی، ذوالفقار رضوی ،ملک اظہر آفتاب اعوان، شیخ واصف اقبال ،پیر ظہور شاہ،، علی جمال ،قاری محمد شفیق چشتی ، حافظ محمد ادریس ،محمد تصور قادری ، رضوان یونس گجر، ،اور دیگر بھی موجود تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker