اہم خبریںقومی

’’اس خبر کواچھالاجاتا ہے جس سے عزت پر حرف آئے ‘‘تھر کول منصوبے کی انکوائری سے ہم پر کچھ بھی ثابت نہیں ہوسکے گا،ایٹمی سائنسدان ثمر مبارک کاشدیدردعمل سامنے آگیا

 معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہاہے کہ میڈیا اس خبر کواچھالتاہے جس سے عزت پر حرف آتاہے ، تھر کول منصوبے کی انکوائری سے ہم پر کچھ بھی ثابت نہیں ہوسکے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا کہ تھر کول کا پاکستان کی معیشت پر بہت اچھا اثر پڑنا تھا جو اب نہیں پڑ سکتا،انہوں نے کہا کہ تھر کول پر کام کرنے والی ٹیم بہت اچھی تھی اور اس میں شامل لوگوں میں وہ لوگ شامل ہیں جو نیو کلیئر پروگرام سے ریٹائرڈ

ہوئےتھے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اس خبر کواچھالتا ہے جس سے عزت خراب ہوتی ہے اس سے قبل بھی ایک مشین کی خریداری کے معاملے میں مجھے کورٹ میں طلب کیا گیا تھا لیکن جب اس خریدار ی کا تین مرتبہ آڈٹ کروانے کے بعدبھی کچھ نہ نکلا تو میڈیا کی جانب سے یہ تو نہیں کہا گیا کہ ڈاکٹر ثمر مبارک کا دامن اس معاملے میں بالکل صاف تھا۔ انہوں نے کہا کہ تھر کول منصوبے کی انکوائری سے بھی ہم پرکچھ ثابت نہیں ہوسکے گا اور پھر میں امیدکرتاہوں کہ میڈیا حقائق عوام کے سامنے لائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker