اہم خبریںکھیل

ایک اور کرکٹ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سامنے آگیا، پاکستانی کھلاڑی بھی ملوث

 بین الاقوامی کرکٹ میں بڑے میچ فکسنگ اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی ٹی وی الجزیرہ نے 2012ء میں پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں فکسنگ کا الزام عائد کردیا۔ ڈاکومینٹری میں عمر اکمل کی مبینہ فکسنگ کمپنی کے نمائندے کے ساتھ تصویر بھی جاری کردی گئی۔

غیر ملکی ٹی وی الجزیرہ کی اسپاٹ فکسنگ پر ڈاکومینٹری جاری ریلیز ہوگئی ہے۔ ڈاکومینٹری میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 2012ء میں تین ٹیسٹ میچوں میں فکسنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ڈاکومینٹری کے مطابق مبینہ بکی انیل منور نے باؤلنگ کے دوران میڈین اوور یا کم اسکور پر کھلاڑیوں کو آمادہ کیا اور جیسا بکی انیل منور نے بتایا میچ میں بالکل ویسا ہی دیکھنے کو ملا۔

ڈاکو مینٹری میں بتایا گیا ہے کہ پاک انگلینڈ سیریز کے پہلے اور تیسرے ٹیسٹ میچ میں ایک ایک بار جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں دو بار فکسنگ کی گئی۔ عمر اکمل کی ہوٹل لابی میں مبینہ فکسنگ کمپنی کے نمائندے سے ملاقات کی تصاویر بھی ڈاکومینٹری میں شامل ہے۔الجزیرہ کے مطابق اس وقت کھیلی گئی سیریز میں مصباح الحق کپتان، یونس خان، سعید اجمل، محمد حفیظ، عبدالرحمن، عمر گل اور اسد شفیق پاکستانی اسکواڈ میں شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker