اہم خبریںتعلیم و صحت

جوان نظر آنے کیلئے ان غداؤں کو اپنی خوراک کا حصہ بنا لیں،چند ہی دنوں میں آپ ایسے ہو جائینگے کہ کوئی بھی پہچان نہیں پائے گا

پرکشش نظر آنا کس کی خواہش نہیں ۔پلاسٹک سرجری اور مختلف ادویات استعمال کرنے کے بجائے آپ اگر ان  غذاؤں کے استعمال میں اضافہ کریں تو حیرت انگیز صلاحیت پائیں گے۔ بیریز: ہر قسم کی بیری اینٹی آکسیڈ نٹس کے باعث آپ کی صحت کیساتھ ساتھ مجموعی شخصیت کی کشش کیلئے بہترین ہیں۔ان کے استعمال سے خلیات کی توڑ پھوڑ کی روک تھام یا وہ عمل سست ہو جاتاہےاور یہ پھل جوڑوں کی سوجن اور درد کو بھی کم کرتے ہیں۔ گاجر: گاجر بینائی کیلئےبہت مفید ہوتی ہے،اس سبزی میں بیٹا کیروٹین بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے۔

یہ سبزی جسم میں جاکر وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتی  ہے جو آنکھوں کی نظر میں بہتری کیلئے بہت مفید ہے ۔اس سبزی کو پکا کر کھانے سے اس کے اجزاء ختم ہو جاتے ہیں اور پھر آپ اس کے غذائی فوائد سے استفادہ نہیں کر سکیں گے۔ ترش پھل: مالٹا یا ترش پھل میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جوآپ کی نوجوانی برقرار رکھنے کیلئے انتہائی اہم ہیں ۔آپ بھی ان غذائوں کو اپنی خوراک کا حصہ بنا لیں جلد  فرق محسوس کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker