اہم خبریںقومی

یا اللہ میرے ملک کی خیر!یا اللہ میرے لوگوں کی خیر!‘‘ عمران خان کی مسجد نبویؐ میں انتہائی رقت آمیز انداز میں گڑگڑاتے ہوئے دعا روتے ہوئے دعا مانگنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

)وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں وہ گزشہ شب پہنچےتھے۔ عمران خان نے سعودی عرب پہنچتے ہی مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دی اور مسجد نبویؐ میں وقت گزارا۔ وزیراعظم کے ساتھ ان کے وفد کے ارکان بھی مسجد نبویؐ میں ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم نے اپنے وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ میں گذشتہ شب روضہ رسولؐ پرحاضری دی، نماز عشاء اور نوافل ادا کئے۔مسجد نبوی میں ملک کی ترقی ، خوشحالی اور سلامتی کیلئے وزیراعظم نے خصوصی دعائیں کیں اور اسی دوران اللہ کے حضور نمناک

آنکھوں کیساتھ انتہائی رقت آمیز انداز میں دعا مانگتے ہوئے عمران خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ تصاویر میں عمران خان کو روتے ہوئے دعا مانگتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ تصاویر میں اسد عمر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker