اہم خبریںقومی

مذاکرات میں بڑی پیش رفت ،پاکستان نے افغان طالبان کے نائب امیر ملا عبد الغنی برادر کو رہا کر دیا ٗطالبا ن ذرائع کی تصدیق ، حیرت انگیز انکشافات

پاکستان نے افغان طالبان کے نائب امیر ملا عبد الغنی برادر کو رہا کر دیا ہے ۔ بدھ کو طالبان ذرائع نے افغان طالبان کے نائب امیر ملا عبد الغنی برادر کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملا عبد الغنی برادری کی رہائی قطر میں افغان طالبان اور امریکی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں پیشرفت کے طورپر سامنے آئی ۔ذرائع کے مطابق قطر کے دارالحکومتدوحہ میں طالبان کی جانب سے امریکی حکام سے ملاقاتوں میں اعتماد کی فضا بحال کر نے کیلئے اپنے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا

تھا ۔یاد رہے کہ 2010میں پاکستان اور امریکہ کی جانب سے مشترکہ انٹیلی جنس رپورٹ پر آپریشن کے دور ان ملا عبد الغنی برادر کو کراچی سے گرفتار کیا گیاتھا ۔ افغان طالبان کے امیر ملامحمد عمر نے اپنے دور میں ملا عبد الغنی برادر کو نائب امیر مقرر کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker