اہم خبریںکھیل

بابراعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں بہترین اوسط سے رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستانی بلے باز بابراعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں بہترین اوسط سے رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ۔تفصیلات کیمطابق بابر اعظم نے 2016ء سے 2018ء کے دوران 21 میچز میں 57.57 کی اوسط سے رنز بنا کر بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا بہترین اوسط سے رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا ٗبابر اعظم نے806 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 6 شاندار نصف سنچریاں بھی شامل ہیں، 97 ٹی ٹونٹی میںان کا بہترین سکور ہے ۔ یاد رہے کہ بھارتی

مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے 62 میچز میں 48.88 کی اوسط سے 2102 رنز بنا رکھے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مسلسل تین نصف سنچریاں سکور کرنے والے چوتھے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے، بابر نے اس سے قبل رواں سال ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے میچز میں 97 اور 51 رنز کی اننگز کھیلیں تھیں جبکہ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker