اہم خبریںقومی

پی آئی ڈی اسلام آباد میں آگ کیوں اور کیسے لگی؟ آتشزدگی واقعہ کے بعد فواد چوہدری حرکت میں آگئے، بڑا اعلان کر دیا

پی آئی ڈی اسلام آباد کا تمام ریکارڈ محفوظ ہے، آتشزدگی کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کی عمارت میں آتشزدگی کے واقعہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بروقت کارروائی سے پی آئی ڈی کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ،ْاللہ کاشکرہےوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور پی آئی ڈی کاریکارڈمحفوظ ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آتشزدگی واقعہ کی تحقیقات

کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی ڈی میں تمام ریکارڈکی ڈیجٹلائزیشن ہورہی ہے۔آتشزدگی کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمارات میں پرانے اور فرسودہ نظام کی وجہ سے اس طرح کے ناخوشگوار واقعات رونما ہوتے ہیں تاہم پی آئی ڈی میں آتشزدگی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker