اہم خبریںقومی

دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ حل،امریکی جوڑے نے ہوا کے ذریعے پانی بنانے کا سستا ترین طریقہ ایجاد کر کے 15کروڑ روپے سے زائد کا انعام جیت لیا

امریکی جوڑا نے ہوا کے ذریعے پانی بنانے کا طریقہ ایجاد کر کے 15کروڑ روپے سے زائد کا انعام جیت لیا۔ڈیوڈ ہرٹز کو جب یہ خیال سوجھا تو انہوں نے تجرباتی بنیادوں پر اپنے دفتر کی چھت پر خود سے تیار کردہ آلہ نصب کیا اور ان کا تجربہ کامیاب ثابت ہوا جب انہیں اس کی بدولت تازہ پانی ملنا شروع ہو گیا۔جلد ہی انہوں نے بیوی لورا ڈوس کے ساتھ مل کر کچھ بڑا کرنے کی ٹھانی اور اس حد تک کامیابی حاصل کی کہ انہیں رواں ہفتے پانی بڑی مقدار میں پیدا کرنے پر 15کروڑ

روپے سے زائد کا انعام دیا گیا۔انہوں نے بحری جہازوں کے کنٹینر، لکڑی کے تختوں اور کچرے کے ڈبے کی نذر چند ناکارہ چیزوں کی مدد سے ایک دن میں 2ہزار لیٹر پانی کی پیداوار کی جو انہیں دو روپے فی لیٹر کا پڑا۔ایکس پرائز نامی مقابلے کا انعقاد چند تجارتی و صنعتی ماہرین کرتے ہیں جس کے تحت دنیا کو محفوظ اور بہتر بنانے کے لیے کام کرنے والوں کو اب تک 140ملین ڈالر کی انعامی رقم دی جا چکی ہے۔ہرٹز کو چند سال قبل پتہ چلا کہ جو کوئی بھی سستا پانی بنانے کا جدید طریقہ ایجاد کرے گا، اسے یہ انعام دیا جائے گا اور اسی کے بعد سے انہوں نے اس تجربے پر کام کرنا شروع کر دیا اور کامیابی نے ان کے قدم چومے۔ہرٹز کی تیار کردہ مشین(اسکائی واٹر300) اس وقت روزانہ کی بنیاد پر ساڑھے 500لیٹر سے زائد پانی پیدا کرتی ہے جسے وہ علاقے میں موجود بے گھر لوگوں میں بانٹ دیتے ہیں۔  امریکی جوڑا نے ہوا کے ذریعے پانی بنانے کا طریقہ ایجاد کر کے 15کروڑ روپے سے زائد کا انعام جیت لیا۔ڈیوڈ ہرٹز کو جب یہ خیال سوجھا تو انہوں نے تجرباتی بنیادوں پر اپنے دفتر کی چھت پر خود سے تیار کردہ آلہ نصب کیا اور ان کا تجربہ کامیاب ثابت ہوا جب انہیں اس کی بدولت تازہ پانی ملنا شروع ہو گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker