اہم خبریںکھیل

پاکستان کے پاس نئی تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار فتح سمیٹنے کے بعد پاکستان کے لیئے ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھی ایک منفرد ریکارڈ قائم کرنے کا شاندار موقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں فتح سمیٹ کر وہ کارنامہ انجام دے سکتی ہے جو آج تک کوئی ٹیم نہیں کرسکی۔ اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوینٹی 2016 کے بعد سے مسلسل 9 ٹی ٹوینٹی سیریز جیت رکھی ہیں اور قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں کوئی ٹی ٹوینٹی سیریز نہیں ہاری ہے۔

اگر پاکستان اس سیریز میں کامیابی سمیٹ لے تو مسلسل 10 ٹی ٹوینٹی سیریز جیت سکتا ہے۔

24 اکتوبر سے شروع ہونے والی یہ دونوں ٹیموں کے مابین چھٹی سیریز ہوگی۔

اب تک ایک سے زائد ٹی ٹوینٹی میچز پر مشتمل دونوں سیریز پاکستان نے جیتیں جبکہ ایک میچ پر مشتمل تین سیریز میں سے ایک پاکستان اور دو آسٹریلیا کے نام رہیں۔

یاد رہے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی 24، دوسرا 26 اور تیسرا 28 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔ سیریز کا پہلا میچ ابوظہبی جبکہ بقیہ 2 میچز دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، میچز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker