ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کی طرز پر نئی موبائل ایپلی کیشن متعارف

معروف انٹرنیٹ کمپنی ’’یاہو‘‘ نے واٹس ایپ کی طرز پر نئی ایپلی کیشن یاہو ٹوگیدر متعارف کروادی۔

معروف انٹرنیٹ کمپنی کی اپیلی کیشن یاہو ٹوگیدر اینڈرائڈ اور آئی او ایس موبائل فونز کیلئے دستیاب ہے۔ اس ایپ کے ذریعے ٹیکسٹ میسیجز، وائس چیٹ اور دیگر شیئرنگ سہولیات میسر ہوں گی۔

ایپلی کیشن کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ویب سائٹ کی طرح موضوع کی مناسبت سے چیٹ گروپس شروع کئے جاسکیں گے، صارفین کو اپنے پسند کے موضوعات والے گروپس میں جاکر تبادلہ خیال کرنے میں مدد ملے گی جبکہ اس میں نجی گفتگو کیلئے خفیہ گروپ کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

یاہو ٹوگیدر کے استعمال کیلئے یاہو کا اکاؤنٹ ضروری ہے، اس کا ایک اور دلچسپ فیچر اسمارٹ ریمائنڈر ہے، جو کسی بھی چیٹ پیغام پر سیٹ کیا جاسکتا ہے اور شرکاء کو مخصوص دن اور وقت پر اس سے آگاہ کرے گا۔

رواں سال جولائی میں یاہو نے 20 برس پرانے یاہو میسنجر کو مقبولیت میں کمی کی وجہ سے بند کردیا تھا، یاہو میسنجر کے 2009ء میں 12 کروڑ سے زائد صارفین تھے اور یہ آن لائن چیٹ رومز کی وجہ سے مقبول ہوا تھا۔

یاہو کا کہنا ہے کہ آنیوالے وقت میں یاہو ٹوگیدر میں مزید ایسے فیچر متعارف کروائیں گے جو اب تک کسی کمیونیکیشن ایپ میں نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker