اہم خبریںقومی

بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے پاکستان کیخلاف انتہائی اقدام کا اعلان کردیا، مضحکہ خیز دعوے

ھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کشمیر پر قبضے کے 71 سال ہونے پر گیڈر بھبھکی دی ہے کہ پاکستان نے دراندازی جاری رکھی تو اس کے خلاف دیگر اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کے دوران ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا کہ پاکستان کشمیر میں بنگلا دیش جیسی صورتحال پیدا کررہا ہےاور 71 کی شکست کا بدلہ لینے کیلئے کشمیر میں پراکسی جنگ لڑرہا ہے جس کا مقصد بھارتی فوج کو کشمیر میں الجھا کر رکھنا ہے لیکن

بھارتی ریاست اور فوج اتنی مضبوط ہے کہ کشمیر پر کنٹرول برقرار رکھ سکتی ہے۔جنرل بپن راوت نے بڑھک ماری کہ کوئی بھی ملک کشمیر کو طاقت یا کسی اور طریقے سے بھارت سے نہیں چھین سکتا، اگر پاکستان سرحد پار دراندازی کرتا رہا تو اسے خود نقصان پہنچے گا اور بھارتی فوج اس کے خلاف دیگر اقدامات اٹھاسکتی ہے۔بھارتی آرمی چیف نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلسل جموں کشمیر میں عدم استحکام اور اس پر قبضے کی کوشش کررہا ہے، 71 کی جنگ اور بنگلا دیش بننے کے بعد ان کوششوں میں تیزی آگئی ہے تاہم وہ ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکا۔بھارتی آرمی چیف نے نہتے کشمیریوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج پر پتھراؤ کرنے والے کشمیری بھی دہشت گرد ہیں اور ان کے ساتھ سختی سے نمٹنا ہوگا۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کشمیر پر قبضے کے 71 سال ہونے پر گیڈر بھبھکی دی ہے کہ پاکستان نے دراندازی جاری رکھی تو اس کے خلاف دیگر اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کے دوران ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا کہ پاکستان کشمیر میں بنگلا دیش جیسی صورتحال پیدا کررہا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker