اہم خبریںقومی

پاکستان کا قرضہ اتارنے کیلئے خادم رضوی نے حکومت کو مفت مشورہ دیدیا

تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی نے ملک کا قرضہ اتارنے کے لئے مشورہ دیتے ہوئے بتایا کہ جوقرض مانگے اس سے کہیں کہ سود نہیں دیں گے، صرف اصل رقم دیں گے اور وہ بھی اس وقت جب ملک کے حالات ٹھیک ہوں گے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں علامہ خادم حسین رضوی نے کہاکہ پاکستان پوری دنیا کے سامنے کھڑا ہو کر قرضوں پر عائد سوددینے سے انکار کردے اور اگر کوئی چڑھائی کرنے کی کوشش کرے تو پھر انہیں کہیں کہ ’’لو فیر غوری آیا جے۔‘‘انہوں نے کہا کہ میں

پاکستان کے قرضے اتارنے کا نسخہ بالکل مفت بتا رہا ہوں۔ پاکستان پوری دنیا سے کہے کہ چونکہ اسلام میں سود جائز نہیں اس لئے ہم ان قرضوں پر عائد سود کی رقم ادا نہیں کریں گے، بلکہ صرف اصل رقم ہی ادا کریں گے اور وہ بھی تب، جب ہمارے پاس پیسے ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker