اہم خبریںدلچسپ و عجیب

تمام پاسورڈ یاد رکھنے کا آسان طریقہ

یہ بات تو آپ بخوبی جانتے ہوں گے کہ آن لائن ویب سائٹس پر اپنے تمام پاسورڈ ایک ہی رکھنا کس قدر خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر آپ اس بات سے لاعلم ہیں تو فی الفور اپنے اکاؤنٹ کے پاسورڈ تبدیل کرلیجیے ورنہ کوئی بھی ایک اکاؤنٹ ہیک ہوجانے یا پاسورڈ لیک ہوجانے کی صورت میں اپنے تمام آن لائن اکاؤنٹس سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

تمام اکاؤنٹس جیسا کہ جی میل، فیس بک، ٹویٹر اور کمپیوٹر کا پاسورڈ ایک ہی رکھنا آسان تو ہے مگر اتنا ہی خطرناک بھی ہے۔ اس لیے کمپیوٹر کے ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ آپ اپنے ہر اکاؤنٹ کا پاسورڈ مختلف رکھیں تا کہ ایک اکاؤنٹ ہیک ہو بھی جائے تو اس سے دیگر اکاؤنٹ گنوا نے کا خطرہ نہ رہے۔

لیکن بھلا اتنے سارے پاسورڈز کو یاد کون رکھے گا؟ کیا اسے یاد رکھنے کے لیے بھی ایک فائل بنائی جائے اور اسے پاسورڈ لگا کر محفوظ کیا جائے؟ اگر آپ کے ذہن میں بھی ایسے سوالات گردش کر رہے ہیں تو ہم اس پریشانی کا بہت آسان بتائے دیتے ہیں۔ صرف تین باتوں کو ذہن میں رکھ کر آپ اپنے تمام اکاؤنٹس کا پاسورڈ چٹکی بجا کر یاد کرسکتے ہیں۔

نمبر 1: کوئی بھی ایسا نمبر سامنے رکھیے جو پہلے ہی سے آپ کو یاد ہو۔ یہ آپ کے پرانے اسکول کا رول نمبر، آپ کے گھر کا پلاٹ نمبر، یا آپ کے موبائل نمبر کا آخری حصہ بھی ہوسکتا ہے۔ مثلاً اگر آپ کا فون نمبر 89568947 ہے تو اس کے آخری چھ عدد لے لیں۔

نمبر 2: جب بھی کسی ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بنائیں، اس ویب سائٹ کے نام کا معروف مخفف ذہن نشین کرلیں۔ مثلاً جی میل کے لیے GM، فیس بک کے لیے FB، ٹویٹر کے لیے TW وغیرہ وغیرہ۔ اس مخفف کے پہلے حرف کو بڑا اور دوسرے کو چھوٹا بھی رکھ سکتے ہیں مثلاً Gm، Fb، Tw وغیرہ۔

نمبر 3: اب اپنے ذہن نشین نمبر کو ویب سائٹ کے مخفف سے کسی خاص کریکٹر کی مدد سے جوڑ دیں۔ خاص کریکٹر سے مراد +، &، $، @ و دیگر ہیں۔ اس طرح آپ کو کچھ ایسا پاسورڈ حاصل ہوجائے گا: Gm+568947 اور اسی طرح Fb+568947۔ اسے مزید محفوظ بنانے کے لیے آپ نمبر اور حروف آگے پیچھے بھی کرسکتے ہیں۔

یوں آپ کو ویب سائٹ دیکھتے ہیں یاد آجائے گا کہ اس کا پاسورڈ کیا ہے۔ امید ہے کہ آپ کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ پہلے مرحلے میں جو نمبر ذہن نشین تھا وہ کسی کو بتانے کی ہر گز ہر گز ضرورت نہیں۔ ورنہ نقصان کے ذمے دار آپ خود ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker