اہم خبریں

مشہور صحافی طلعت حسین کا پروگرام بند چینل چھوڑ گئے یا نکال دیا گیا؟ میڈیا انڈسٹری میں حیران کن صورتحال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جیو نیوز نے معروف صحافی طلعت حسین کا پروگرام ’’نیا پاکستان طلعت حسین کے ساتھ‘‘ بند کر دیا۔ جب سے پی ٹی آئی کی نئی حکومت آئی ہے تب سے میڈیا کو غیر معمولی دباؤ کا سامنا ہے، اس کی بڑی وجہ ایک تو حکومت کا ٹیلی ویژن چینلز اور اخبارات کے اشتہارات بند کر دینا ہے اور دوسری طرف ن لیگ دور میں چلنے والے اشتہارات کے بلوں کی ٹی وی چینلز اور اخبارات کو ادائیگی نہیں کی گئی، کچھ دن پہلے نوائے وقت گروپنے اپنا ٹی وی چینل ’’وقت نیوز‘‘ بند کر دیا تھا، اسی

طرح گزشتہ اتوار کو ڈان نیوز نے معروف صحافی نصرت جاوید کی مزید خدمات لینے سے معذرت کر لی تھی اور نصرت جاوید کو ایک ماہ کا نوٹس دیا گیا تھا تاہم نصرت جاوید نے فوری طور پر چینل چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ اب تازہ ترین اطلاعات ہیں کہ معروف صحافی طلعت حسین کو بھی پروگرام کرنے سے جیو انتظامیہ نے روک دیا ہے، اس بات کا انکشاف ریحام خان نے اپنے تازہ ٹویٹ میں بھی کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker