اہم خبریں

نئے پاکستان‘‘ میں نئی مثال قائم،عمران خان نے تحفے میں ملنے والی 1 کروڑ 65 لاکھ کی گھڑی کے ساتھ کیا کیا؟ حیران کن انکشاف

 وزیراعظم عمران خان نے تحفے میں ملنے والی قیمتی گھڑی کے ساتھ کیا کیا، اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے حب الوطنی کی مثال قائم کرتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے دی گئی قیمتی گھڑی قومی خزانے میں جمع کرا دی، اس طرح عمران نے نئے پاکستان میں نئی مثال قائم کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو 1 کروڑ 65 لاکھ کی چوپارڈ کمپنیکی گھڑی بطور تحفہ دی

تھی، قانون کے مطابق عمران خان اس گھڑی کی قیمت کا دس فیصد ادا کرکے اسے اپنے پاس رکھ سکتے تھے لیکن وزیراعظم نے گھڑی اپنے پاس رکھنے کی بجائے اسے قومی خزانے میں جمع کرا دیا، واضح رہے کہ 2010ء میں ترک صدر کی طرف سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو قیمتی ہار دیا گیا تھا جو گم ہو گیا تاہم بعد ازاں یوسف رضا گیلانی نے یہ تسلیم کیا تھا کہ ہار ان کے پاس ہے لیکن وزیراعظم عمران خان نے حب الوطنی کی نئی مثال قائم کر دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker