اہم خبریںقومی

895 پاکستانیوں کی دبئی میں جائدادیں ، کتنے سیاست دان ہیں ؟ایف آئی اے کی تہلکہ خیز رپورٹ

35 سیاستدانوں یا ان کے کفالت داروں کے نام سامنے آئے ہیں جبکہ 895 پاکستانیوں میں سے 674 افرادنے ایف آئی اے میں بیان حلفی جمع کرا دیے ہیں

لاہور(آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 35 پاکستانی سیاستدانوں کی دبئی میں جائیدادوں کا انکشاف کردیا،دبئی میں جائیدادیں چھپانے اور ظاہر کرنے میں صوبہ سندھ بازی لے گیا ،بیان حلفی جمع نہ کرانے والوں میں بھی سندھ سب سے آگے ،150پاکستانیوں کا ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہ اٹھانے کا اعتراف۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق معاملے کی سماعت ہوئی جس میں ایف آئی اے نے عدالت میں عبوری رپورٹ پیش کی۔رپورٹ کے مطابق دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے 895 پاکستانیوں میں سے35 سیاستدانوں یا ان کے کفالت داروں کے نام سامنے آئے ہیں جبکہ 895 پاکستانیوں میں سے 674 افرادنے ایف آئی اے میں بیان حلفی جمع کرا دیے ہیں۔ 374پاکستانیوں نے ایمنیسٹی سکیم کے تحت جائیدادیں ظاہر کیں، یمنیسٹی اسکیم کے تحت جائیدادیں ظاہر کرنے والوں میں سے سات کو نیب کے سامنے انکوائریوں اور ریفرنسز کا سامنا ہے۔دوسری جانب 150 پاکستانیوں نے ایف آئی اے کاسامنے اعتراف کیا کہ انہوں نے ایمنیسٹی سکیم سے فائدہ نہیں اٹھایا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 69 پاکستانیوں نے سالانہ ٹیکس ریٹرنز میں ایف بی آر کے سامنے دبئی جائیدادیں ظاہر کیں جب کہ 72 نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ ایمنیسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والے 674پاکستانیوں کی تفصیلات کی صداقت کا تعین نہیں ہوسکا، تفصیلات خفیہ ہونے کے باعث قانون کے مطابق ایف بی آر ڈیٹا سے کراس چیک نہیں کی جاسکیں۔ایمنیسٹی سکیم کے تحت جائیدادیں ظاہر کرنے والے پاکستانیوں میں سندھ بازی لے گیا، ایمنیسٹی سے فائدہ اٹھانے والے 253 افراد کا تعلق سندھ جبکہ پنجاب سے 100، اسلام آباد سے 17 اور کے پی سے چار پاکستانی دبئی جائیدادوں کے مالک ہیں۔ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی جانے والی عبوری رپورٹ کے مطابق 69 پاکستانیوں نے ٹیکس ریٹرنز میں دبئی جائیدادیں ظاہر کیں، جن میں سے 37 کا تعلق سندھ، 5کا پنجاب، 24 کا اسلام آباد، 2 کا بلوچستان اور ایک کا تعلق کے پی سے ہے۔ دوسری جانب 82 پاکستانیوں نے دبئی میں جائیدادیں رکھنے سے انکار کیا، جن میں سے 55 کا تعلق سندھ، 23 کا پنجاب، ایک کا اسلام آباد اور 3کا تعلق کے پی سے ہے۔220 پاکستانیوں نے دبئی جائیدادوں سے متعلق بیان حلفی جمع نہیں کرایا، بیان حلفی جمع نہ کرانے والوں میں 118 کا تعلق سندھ سے ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دبئی میں جائیداد رکھنے والا ایک پاکستانی مفرور ہے جبکہ دبئی جائیدادیں رکھنے والے 13 پاکستانی فوت ہوچکے ہیں،9 بے نامی افراد کی شناخت سوشل میڈیا پروفائل سے ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker