اہم خبریںقومی

فیاض الحسن چوہان نے اپنی حکومت کی 100روزہ کارکردگی کا مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سے موازنہ کر ڈالا نوازشریف اور آصف زرداری کے بارے میں حیران کن انکشافات

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ابتدائی 95روز غیر ملکی دورے میں گزارے تھے،لیگی حکومت کے 100 روز میں پیٹرول کی قیمت بڑھی تھی،نواز شریف، آصف زرداری نے معیشت کو تباہ کیا، پی آئی اے کو برباد کیا، شاہد خاقان کی ایئر بلیو نے ترقی کی۔ جمعرات کو فیاض الحسن چوہان نے 100روزہ حکومتی کارکردگی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بڑے منصوبوں کے آڈٹ کے احکامات جاری کئے، معمر افراد کا

ٹرین میں مفت سفر کو یقینی بنایا، ہزاروں کنال اراضی واگزار کرائی گئی، منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے برطانیہ سے بات کی، پی ٹی آئی نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، 36لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا، پنجاب میں انڈسٹریل پالیسی بنائی ہے، سالانہ لاکھوں افراد کی تربیت کی جائے گی، اپنا گھر اسکیم کیلئے زمین خریدی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بیرون ملک دوروں میں قومی لباس پہنتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات برابری کی سطح پر ہوئی، 3 ماہ میں وزیراعظم نے ملک کا نام فخر سے بلند کیا، سابقہ حکومت کے 100روز سے موازنہ کرلیں، سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط قبول کیں،(ن)لیگ حکومت نے جی ایس ٹی میں اضافہ کیا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف نے ابتدائی 95روز غیر ملکی دورے میں گزارے تھے، نواز شریف نے ابتدائی دنوں میں پٹرول 9روپے مہنگا کیا تھا، لیگی حکومت کے 100روز میں پٹرول کی قیمت بڑھی تھی، بجلی کی قیمت میں 12روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا تھا، سابق حکمران ذاتی مفادات کیلئے دورے کرتے تھے، نواز شریف، آصف زرداری نے معیشت کو تباہ کیا، پی آئی اے کو برباد کیا، شاہد خاقان کی ایئر بلیو نے ترقی کی، عالمی لابی کی مدد سے 2013میں نواز شریف اقتدار میں آئے، اوباما کے سامنے بیٹھ کر نواز شریف کے پسینے چھوٹتے تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker