اہم خبریں

امریکہ کی پاکستان سے متعلق پالیسی کا اعلان پی ٹی آئی حکومت سے کیا بڑا مطالبہ کر دیا گیا؟جانئے

اسلام آباد سے نتائج اور اعتماد کی بحالی کیلئے اقدامات چاہتےہیں، امریکہ نے پاکستان سے متعلق اپنی پالیسی واضح کر دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے نائب ترجمان رابرٹ پالا ڈینوں نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکہ اسلام آباد سے نتائج اور اعتماد کی بحالی کیلئے اقدامات چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیواس حوالے سے واضح کر چکے ہیں کہ پاک امریکا تعلقات میں اعتماد کی بحالی کے لیے پاکستان کو نتائج دینے کی ضرورت ہے اور اسلام آباد کے حوالے سے ہماری پالیسی واضح ہے۔بریفنگ کے

دوران کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد رکھنے کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سے پاکستان اور بھارت کے شہریوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker