اہم خبریںقومی

”یہ ہے نیا پاکستان۔۔۔“ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایسا کام کر دیا کہ وزیراعظم عمران خان بھی ان کی تصویر شیئر کرنے پر مجبور

لاہور (آن لائن) پاکستان میں کسی عام شہری کو اگر وزیراعلیٰ یا کسی اور اعلیٰ افسر کیساتھ ملاقات کرنے کی ضرورت پڑتی تو اس کی عمر جوتیاں چٹخاتے ہی گزر جاتے مگر خواہش دل میں ہی دبی رہ جاتی لیکن وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یہ روایت بدل کر سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

گزشتہ روز دیہی علاقے سے کچھ لوگ ان کیساتھ ملاقات کیلئے آئے تو سردار عثمان بزدار نے انہیں ناصرف اپنے ساتھ صوفے پر بٹھایا بلکہ پوری تسلی اور اطمینان کیساتھ ان کے مسائل سن کر انہیں حل کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

وی آئی پی کلچر اور کرپشن کے خاتمے کی بات کرنے والے وزیراعظم عمران خان سردار عثمان بزدار کے اس اقدام اتنے خوش ہوئے کہ وہ بھی تصویر شیئر کروائے بغیر نہ رہے سکے۔ وزیراعظم کے ٹوئٹر ہینڈل سے تصویر شیئر کرواتے ہوئے لکھا گیا ”یہ ہے نیا پاکستان!!! ایک تصویر 1 ہزار الفاظ سے زیادہ اثر رکھتی ہے۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker