اہم خبریںقومی

بینظیربھٹو شہید کی11 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

کراچی: سابق وزیراعظم اورپیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن شہید بینظیر بھٹو کی 11 ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

سابق وزیراعظم اورپیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن شہید بینظیر بھٹو کی 11 ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ برسی کا مرکزی اجتماع گڑھی خدابخش بھٹو لاڑکانہ میں ہوگا جس میں پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت بھی شرکت کرے گی۔ برسی کے اجتماع میں شرکت کے لیے کراچی کے مختلف اضلاع سے جیالوں کے قافلے لاڑکانہ روانہ ہوچکے ہیں، ایک بڑا قافلہ بدھ کی سہ پہر پیپلز سیکریٹریٹ سے روانہ ہوا۔ گڑھی خدابخش میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی 11 ویں برسی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر روایتی طور پر نوڈیرومیں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس بھی رکھا گیا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں بہت زیادہ اہمیت ہے۔

نوڈیرو سے گڑھی خدا بخش تک شٹل سروس بھی چلانے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ برسی کے موقع پر سیکیورٹی کیلیے پولیس اور رینجرز کے علاوہ سادہ لباس اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے، گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے سے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری، ان کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری سمیت پارٹی کے سینئر رہنما خطاب کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker